آبنائے ہرمز کی بندش سے گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، ایک اور کارگو جہاز لنگر انداز

4 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
خلیج فارس میں جنگ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب پاکستان کے گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کامیابی سے لنگر انداز ہوگیا۔ ایم وی یوان ہانگ ویئے گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جو 34 ہزار ٹن سامان لے کر گوادر پہنچا ہے، بحری جہاز پر 20 ہزار سے زائد کارگو آئٹمز موجود ہیں۔ ابوظہبی اور کویت کے لیے کارگو گوادر میں اتارا جائے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھنے لگا، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، گوادر میں جدید سہولیات اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom