Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران نے بھی اسرائیل کیخلاف فاتح خیبر کے نام سے میزائل آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 30 میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔ یہ میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے۔
ایرانی حملے کے بعد اسرائیل نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ خطرے سے نمٹنے کیلئے دفاعی نظام کو آپریٹ کررہے ہیں۔
علاوہ ازیں بحرین میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان مقامات میں امریکی بحری بیڑے کی سائٹ میں شامل ہے جہاں سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب قطر نے فضا میں ایرانی میزائلوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی کشیدگی کے بعد اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔