25 جنوری 2026 کو امریکی ریاست میئن کے شہر بینگور ایئرپورٹ پر حادثے کے مقام پر ہنگامی امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں (ڈبلیو اے بی آئی/اے پی)
امریکی ریاست میئن کے شہر بینگور میں اتوار کی شب ایک نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یہ حادثہ بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شام تقریباً سات بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔
ایف اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دو انجنوں پر مشتمل ٹربو فین جیٹ تھا، جس کی شناخت بومبارڈیئر چیلنجر 600 کے طور پر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
.png)
8 months ago
63



English (US) ·