امریکہ – ایران، مستقل امن کے لیے مذاکرات جنگ سے بہتر ہیں: محسن نقوی

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو کہا ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، کیونکہ مذاکرات فوجی تصادم سے بہتر ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عالمی سلامتی فورم 2026 کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں فوجی تنازع شروع ہوا۔

پاکستان نے اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، جبکہ جون میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں بھی کردار ادا کیا، تاہم یہ معاہدہ جولائی میں ختم ہو گیا۔ اس کے بعد سے آبنائے ہرمز اور اس کے گرد و نواح میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی سلامتی فورم کا انعقاد دی سوفان سینٹر اور قطر انٹرنیشنل اکیڈمی فار سکیورٹی سٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ فورم 19 سے 21 اکتوبر تک ’اتحادیوں کا مستقبل‘ کے موضوع کے تحت جاری رہے گا۔

فورم میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار، سلامتی امور کے ماہرین، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم اور صحافی شرکت کر رہے ہیں، جہاں عالمی سلامتی کے بڑے چیلنجز، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا، ’پاکستان ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات جنگ سے بہتر ہیں۔‘

انہوں نے کہا: ’پاکستان کو حالیہ امن کوششوں میں اپنے کردار پر فخر ہے۔ ہم مذاکرات، امن اور تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ امن حاصل کرنا جنگ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی ایک مثال ہے۔ پاکستان نے اگست میں ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ یہ سہ فریقی معاہدہ کیا تھا۔

تینوں ممالک نے مکہ میں اس معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت ان میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت کو تمام فریقوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار تھی اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی دشمنانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔

محسن نقوی نے کہا: ’یہ دفاع کا معاہدہ ہے، جنگ کا نہیں۔‘

 انہوں نے اسلام آباد کے اس سابقہ موقف کو بھی دہرایا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے جواب میں بحری جوابی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تہران نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اس کی تجویز قبول کرے۔ یہ سمندری راستہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے، جہاں جنگ شروع ہونے سے پہلے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی رسد گزرتی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری حملہ کرنے کے امکان کو مسترد کیا ہے، تاہم گذشتہ ہفتے ایک امریکی کیبل نیوز ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر مزید حملوں کا امکان ظاہر کیا تھا۔

پاکستان نے اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، جبکہ جون میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں بھی کردار ادا کیا۔
سوموار, اکتوبر 19, 2026 - 22:15
Main image: 

<p>محسن نقوی 19 اکتوبر 2026 کو دوحہ میں عالمی سلامتی فورم 2026 کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے (ریڈیو پاکستان)</p>

type: 
SEO Title: 
امریکہ – ایران، مستقل امن کے لیے مذاکرات جنگ سے بہتر ہیں: محسن نقوی
Read Entire Article
Chatroom