امریکا ایران ڈیڈلاک برقرار، مرحلہ وار جنگ بندی فارمولے پر غور، خبر رساں ادارہ

1 week ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل میں تعطل دور کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ڈیڈلاک اب بھی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے وفود جنگ سے مرحلہ وار نکلنے کے ممکنہ فارمولے پر غور کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی ماہ سے جاری جنگ کے بعد واشنگٹن اور تہران کسی مرحلہ وار معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے ذریعے تنازع کو بتدریج ختم کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ سمجھوتے کے تحت ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر آمادہ ہوسکتا ہے جبکہ اس کے بدلے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں اور ناکہ بندی میں نرمی یا خاتمے کی تجویز زیر غور ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایران بعض محصولات کے معاملے میں لچک کا عندیہ دے رہا ہے تاہم آبنائے ہرمز کے حوالے سے تہران کے مؤقف میں تاحال نمایاں تبدیلی سامنے نہیں آئی۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے مرحلہ وار معاہدے کو موجودہ تعطل ختم کرنے کا سب سے قابلِ عمل راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریق مرحلہ وار اقدامات کے ذریعے اختلافات کم کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے سابق مذاکرات کار ڈینس راس نے رائے دی ہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات تقریباً 30 فیصد ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom