افغانستان کا بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تمام فارمیٹس کی سیریز کے شیڈول کا اعلان

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

افغانستان نے منگل کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تمام فارمیٹس پر مشتمل میچز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچز آئندہ ماہ سے غیر جانب دار مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

جنگ سے متاثرہ ملک اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا، جس کا آغاز 9 اکتوبر سے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا: ’مختلف فارمیٹس میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہمارے کھلاڑیوں کو اہم مسابقتی مواقع فراہم کرے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیسٹ میچ کے بعد 17 سے 23 اکتوبر تک تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کھیلی جائے گی، جس میں افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گے، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

اس کے بعد افغانستان 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گا۔

دونوں ٹیمیں بعدازاں دو ٹیسٹ میچز میں بھی مدمقابل ہوں گی، پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر اور دوسرا 13 سے 17 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ ہر میچ کے مقامات کا اعلان بعد میں کرے گا۔

افغانستان 13 ستمبر سے نئی دہلی میں انڈیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بھی کھیل رہا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کہا: ’مختلف فارمیٹس میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہمارے کھلاڑیوں کو اہم مسابقتی مواقع فراہم کرے گا۔‘
بدھ, ستمبر 9, 2026 - 15:00
Main image: 

<p class="rteright">افغانستان کے کپتان راشد خان (بائیں) 19 فروری 2026 کو چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں افغانستان اور کینیڈا کے درمیان&nbsp;آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی&nbsp;کرکٹ ورلڈ کپ 2026&nbsp;کے گروپ مرحلے کے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کی فتح پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (آر ستیث بابو / اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
افغانستان کا بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تمام فارمیٹس کی سیریز کے شیڈول کا اعلان
Read Entire Article
Chatroom