اسپتال کے اندر 55 بچے موجود تھے، سب جل گئے، جاں بحق بچی کے باپ کا بیان

1 month ago 23

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پمز اسپتال کی نرسری میں 15 نومولود کی ہلاکت کے بعد والدین کا صبر بھی جواب دے گیا ہے۔ اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جاں بحق بچی کے والد نے بیان دیا کہ میں روزانہ نرسری میں جاتا تھا اور یہاں 50 سے 55 بچے موجود تھے، وہ سارے بچے جل گئے، کوئی زندہ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے اوپر ہم لعنت بھیجتے ہیں، یہ ملک ان لوگوں کے لیے بنا ہے اور ان کے کتوں کی بھی سیکیورٹی ہوتی ہے۔ جاں بحق بچی کے والد نے بتایا کہ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں 9 بجے یہاں آئی ہیں، حادثے کے بعد سے اب تک اپنی بیٹی کو نہیں دیکھا اور اندر کسی کو جانے بھی نہیں دے رہے۔ واضح رہے کہ اسپتال کی نرسری میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 15 نومولود کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے سیکریٹری صحت کو فوری معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
Read Entire Article
Chatroom