اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے پودا نکل آیا، لوگ حیران

8 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
چین میں اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے بانس کا پودا نکل آنے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔   غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبہ ژی جیانگ کے ضلع شن چانگ میں ورلڈ ٹریڈ پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں باریک بانس کا تنا کسی طرح لیمپ پوسٹ کے نچلے حصے میں موجود ایک چھوٹے سوراخ سے اندر داخل ہوا اور اوپر تک بڑھ گیا، جس کے باعث اسٹریٹ لائٹ چھپ گئی۔         View this post on Instagram                       ماہرین کا کہنا ہے کہ بانس اپنی مضبوط اور وسیع جڑوں کے نظام کی بدولت اندھیرے میں بھی نشوونما پا سکتا ہے اور زیرِ زمین تنوں کے ذریعے پانی اور غذائی اجزا حاصل کر لیتا ہے۔  اس غیر معمولی منظر کی ویڈیو جیا نامی شخص نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو اپنے بچوں کے ساتھ وہاں سے گزر رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔  
Read Entire Article
Chatroom