Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے پولیس یونیفارم میں واردات کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے 80 لاکھ لوٹ لیے۔
تھانہ رمنا کی حدود میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان غیرملکی شہریوں سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران غیرملکی شہریوں اور ان کے ملازمین کو کمرے میں بند کردیا اور 80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
پولیس کے مطابق چینی شہریوں کے گھر پولیس اہلکاروں کے روپ میں آنے والے ملزمان 80 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔
تھانہ رمنا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔