Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سیکٹر بی 17 بلاک سی، اسٹریٹ نمبر 12 میں گھر کے گٹر میں گرنے والی بچی کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت باہر نکال لیا۔
اسلام آباد ایمرجنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ مکان نمبر 179 میں پیش آیا، جس کی اطلاع ایمرجنسی نمبر 1120 پر موصول ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو گٹر سے بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاج جاری ہے۔