آیت اللہ خامنہ ای کی موت پر پاکستان بھر میں مظاہرے، کراچی میں آٹھ اموات

6 months ago 47

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اتوار کو بتایا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملے میں موت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں احتجاج کرنے والے آٹھ مظاہرین فائرنگ کے نتیجے میں جان سے چلے گئے۔

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ہفتے کو کیے گئے مشترکہ حملے کے بعد اتوار کو تہران کے سرکاری میڈیا نے اپنے سپریم لیڈر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کی موت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس میں سرفہرست کراچی ہے، جہاں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران کچھ پولیس نے فائرنگ کی، کچھ قونصل خانے کے اندر سے سکیورٹی نے فائرنگ کی۔‘

فیصل ایدھی کے مطابق: ’آٹھ کے قریب اموات ہوئیں اور 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے، اس لیے اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا: ’چونکہ فائرنگ بہت کم فاصلے سے کی گئی تھی، اس لیے گولیاں سیدھا سینے اور پیٹ پر لگیں۔ ہم سینے اور پیٹ پر زخموں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔‘

انڈپینڈنٹ اردو کے اس سوال پر کہ فائرنگ کون کر رہا تھا؟ فیصل ایدھی نے جواب دیا: ’فائرنگ قونصل خانے کے اندر موجود سکیورٹی کی جانب سے کی جا رہی تھی۔‘

کراچی پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اور صورت حال قابو میں ہے۔

گلگت بلستان میں پر تشدد مظاہرے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج طلب: پولیس

مشرق وسطیٰ کی موجودہ خلیجی صورت حال کے تناظر میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔

گلگکت بلتستان کے ضلع سکردو میں پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے سکردو میں واقع اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر سمیت دیگر چند عمارتوں کو بھی آگ لگا دی، تاہم کوئی جانی نقصان  نہیں ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سکردو پولیس کنٹرول کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو کے نامہ نگار اظہار اللہ کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفتر، ایس پی پولیس کے گھر، ایک آئی ٹی دفتر جبکہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے دفتر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ کشیدہ حالات کی وجہ سے سکردو میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور پولیس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

گلگکت بلتستان پولیس کے مطابق کشیدہ حالات کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا۔

گلگت میں ناد علی چوک اور دنیور میں علمدار چوک احتجاج کے باعث بند ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل مناسب منصوبہ بندی کریں اور رہنمائی کے لیے متعلقہ پولیس کنٹرول روم یا ٹورسٹ پولیس ہیلپ لائن 1422 سے رابطہ کریں۔

اسلام آباد میں ریڈزون کی طرف جانے والے تمام رستے سیل

اسلام آباد میں حکام نے صورت حال کے پیش نظر ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے احتجاج، مظاہرے یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد نے کہا ہے کہ ریڈزون کی طرف جانے والے تمام رستوں کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔ ’شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ریڈزون کی طرف سفر نہ کریں۔‘

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، جس کے تحت ’ہر قسم کے اجتماعات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی اجتماع یا اکٹھ کا حصہ نہ بنیں۔‘

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج

ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر کی موت کے بعد اتوار کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

نامہ نگار ارشد چوہدری کے مطابق مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے باہر توڑ پھوڑ کی جبکہ قونصلیٹ جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے لگائے سکیورٹی کیمپ بھی اکھاڑ دیے۔ مظاہرین نے خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان بھی شریک ہیں، جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد سینکڑوں افراد کا لاہور پریس کلب کے باہر بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

Read Entire Article
Chatroom