آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران ایک اور آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ اس نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے جمعے کو بتایا کہ متاثرہ سپر ٹینکر میں 20 لاکھ بیرل سے زیادہ خام تیل موجود تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے ایرانی حکام نے غیر مجاز قرار دیا تھا۔ ایرانی بحریہ کے مطابق جہاز کو ریڈیو کے ذریعے متعدد مرتبہ خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اس راستے سے گزرنے کی کوشش نہ کرے، تاہم انتباہ نظرانداز کرنے پر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ بیان کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔ ایرانی حکام نے واقعے کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے لیے جاری سکیورٹی خطرات کے تناظر میں بیان کیا ہے۔ تاہم اس واقعے کی آزادانہ تصدیق، ٹینکر کی شناخت، عملے کی صورت حال اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم بحری راستہ ہے۔ اس گزرگاہ میں کسی بھی حملے یا بحری آمدورفت میں رکاوٹ سے عالمی توانائی منڈی اور تیل کی قیمتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom