9 مئی جیسے واقعات کی کوشش کا فیصلہ کن قوت سے جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

کور کمانڈرز کانفرنس نے جمعے کو عزم ظاہر کیا ہے کہ کسی بھی بہانے سے بدامنی پیدا کرنے یا نو مئی جیسے واقعات کی کوشش سے فیصلہ کن قوت اور قانون کی حکمرانی کے تحت بلاامتیاز نمٹا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں یہ بیان کہ کسی بھی بہانے سے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش سے بلاامتیاز نمٹا جائے گا، اسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے چار اکتبوبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

نو مئی 2023 کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

دوسری جانب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان لانگ مارچ اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج سمیت کئی معاملات سے متعلق جمعے کو ہوئے اجلاس کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ تاہم شرکا نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع اور ہدف بنا کر کارروائی کے حق کی توثیق کی۔

فورم نے کہا کہ طالبان کی ’فریب خوردہ قیادت‘، جو انڈیا کی جانب سے دہشت گردی کو سہولت فراہم کر رہی ہے، اس کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔

کانفرنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیوں کو سراہا گیا، تاہم اس بات پر زور دیا گیا کہ ان عملی اقدامات کے ساتھ غیر عسکری اقدامات بھی کیے جائیں۔

ان اقدامات میں نچلی سطح پر عوام پر مرکوز طرز حکمرانی، عوام کے ساتھ تزویراتی روابط، مفاداتی عناصر کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ اور پولیس کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اقدامات نیشنل ایکشن پلان اور وژن عزم استحکام کے مطابق کیے جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ معاہدہ دیرینہ تزویراتی اور اجتماعی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ہے۔

فورم نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار، سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور حرمین شریفین کی سکیورٹی اور تقدس کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس میں انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف اور متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے حل کے لیے حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اختتامی کلمات میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور مختلف شعبوں کے باہمی انضمام کے ذریعے جنگی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

277ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ نو مئی جیسے واقعات کی کوشش سے فیصلہ کن قوت سے نمٹا جائے گا۔
جمعہ, اکتوبر 2, 2026 - 17:30
Main image: 

<p>فیلڈ مارشل عاصم منیر 10 جولائی 2025 کو راولپنڈی میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران (آئی ایس پی آر)</p>

type: 
SEO Title: 
9 مئی جیسے واقعات کی کوشش کا فیصلہ کن قوت سے جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
Read Entire Article
Chatroom