’7 نمبر کی شرٹ واپس کرنے کا وقت آ گیا‘: رونالڈو انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائر

3 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

41  سالہ رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 میچز کھیلے اور 146 گول سکور کیے۔

گذشتہ ماہ نیشنز لیگ کے ایک میچ میں قومی ٹیم کے کوچ جورجے ژیزس کی جانب سے انہیں کھلانے سے انکار پر دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس کے بعد رونالڈو فوری طور پر ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ’پرتگال کے عوام، وہ وقت آگیا ہے کہ میں قومی ٹیم کی 7 نمبر کی شرٹ واپس کر دوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ یہ شرٹ صرف میری ہے، لیکن 23 برس تک اسے پہننے، اس کا دفاع کرنے اور دنیا بھر کے سٹیڈیمز میں اسے اپنے ساتھ لے جانے کا اعزاز اور ذمہ داری مجھے حاصل رہی۔‘

اگرچہ یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے دوبارہ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم جمعرات کو پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے پرتگالی سٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

رونالڈو نے اپنے کیریئر کی جھلکیاں دکھانے والی ویڈیو میں کہا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ یہ شرٹ آنے والی نسل کے حوالے کر دوں۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ بعض فیصلے صرف دماغ سے نہیں بلکہ دل سے بھی کیے جاتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگست 2003 میں شروع ہونے والا یہ سفر، جس نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی، اب اختتام کو پہنچ گیا ہے۔‘

رونالڈو کے بین الاقوامی کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز 2016 میں فرانس میں پرتگال کو یورپی چیمپیئن شپ جتوانا تھا، تاہم فائنل کے دوران انجری کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔

اس سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں رونالڈو نے تین گول کیے، تاہم پرتگال کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں ایونٹ کی فاتح سپین کے ہاتھوں شکست کھا کر باہر ہوگئی۔

رونالڈو نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ ’پرتگال کے عوام، وہ وقت آگیا ہے کہ میں قومی ٹیم کی 7 نمبر کی شرٹ واپس کر دوں۔‘
جمعرات, نومبر 5, 2026 - 16:00
Main image: 

<p>پرتگال کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو 24 ستمبر 2026 کو لزبن کے سٹیڈیم میں پرتگال اور ویلز کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کے گروپ اے 4 کے میچ سے قبل وارم اَپ کر رہے ہیں &nbsp;(اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
’7 نمبر کی شرٹ واپس کرنے کا وقت آ گیا‘: رونالڈو انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائر
Read Entire Article
Chatroom