2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

8 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں 2300 ارب روپے کے ٹیکس بریک دیے ہیں، نجی شعبہ ملکی معاشی ترقی کی قیادت کرے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے بذریعہ زوم خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر خزانہ، ان کی ٹیم، وزرا اور اداروں کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے ٹیم ورک کیا گیا، اب ہمارا ہدف برآمدی نمو پر مبنی معیشت بنانا ہے اور نجی شعبے کو معاشی ترقی کی قیادت کرنا ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ حالیہ دورہ امریکا اور برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔ نیویارک اور لندن میں سٹی بینک اور جے پی مورگن کے بینکرز نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے آج پاکستان میں پرکشش حالات دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈز کے اجرا پر بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جبکہ ترسیلات زر میں نمایاں نمو ہورہی ہے۔ اب پاکستان کو اپنی معیشت میں ایکسپورٹ پر مبنی نمو دکھانا ہوگی۔ نجی شعبے نے معاشی ترقی کی قیادت کرنی ہے ۔ صنعتی ترقی کے لیے ٹیکس میں رعایتیں رکھی گئی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بھرپور ترقی کی، تاہم خطے کی دیگر مارکیٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔ 60 سال قبل کئی صنعتوں کو سبسڈی دی گئی لیکن ان کا کیا حال ہوا؟ انہیں سونے کے چنے کھلائے گئے مگر وہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے جس کی تصحیح کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام منظرنامے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم نے کھربوں روپے کی زمینیں واگزار کرانے پر چیئرمین نیب کا بھی شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو دی جانے والی مراعات کے نتائج سامنے آرہے ہیں، خاص طور پر کراچی میں بھی کنسٹرکشن سیکٹر میں ترقی نظر آرہی ہے۔ بڑے بینکوں نے اصلاحات کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ نیا پاکستان نہیں بلکہ نئی ٹیم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں 2300 ارب روپے کے ٹیکس بریک دیے گئے۔ انہوں نے ناظم آباد منصوبے اور لاہور کے منصوبوں پر بھی مبارکباد دی۔
Read Entire Article
Chatroom