Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
زیر حراست ملزم چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا اور اس نے موقع پا کر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا۔ ٹیکسلا پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم سے برآمد شدہ طلائی زیورات مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جس پر شہری نے کم وقت میں ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ زیورات کی برآمدگی پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔