وراٹ کوہلی نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اگلے سال ہونے والا ایک روزہ ورلڈ کپ ان کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔
انڈیا کے عظیم بلے باز ایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
37 سالہ کوہلی نے، جو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب صرف 50 اوورز کی کرکٹ کھیلتے ہیں، کہا 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کی آخری ورلڈ کپ شرکت ہو گی۔
کوہلی نے اتوار سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل براڈکاسٹر جیو سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میرے لیے یہ انڈیا کی جانب سے کھیلنے والا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔‘
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
’یہی میری حوصلہ افزائی ہے کہ میں اپنی پوری توانائی لگا دوں اور یقیناً مقصد بالکل واضح ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے اور اس کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے، کرنا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’میں بالکل تیار ہوں۔‘
ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔
کوہلی ایک روزہ کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں اور وہ ریکارڈ 54 سینچریاں اور 14,941 رنز بنا چکے ہیں۔
وہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
کوہلی نے کہا کہ 50 اوورز کے ورلڈ کپ کا چیلنج ٹی20 فارمیٹ سے زیادہ بڑا ہے کیونکہ اس میں جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا ’50 اوورز کے ورلڈ کپ کی شدت ہر چیز سے زیادہ ہوتی ہے۔‘
’ایک بڑے ٹورنامنٹ اور ورلڈ کپ میں 10 میچوں تک اس شدت کو برقرار رکھنا ایک بڑی بات ہے۔ اس کے علاوہ اب یہ غیر ملکی حالات میں ہو گا۔ یہ آپ سے بہت کچھ لے لیتا ہے۔‘
کوہلی اور 39 سالہ روہت شرما نے انڈیا کے 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد مختصر ترین فامیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
اس سے ایک سال قبل انڈیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
انڈین بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک سال باقی رہ جانے کے ساتھ ان دونوں کھلاڑیوں کے تجربے نے ٹیم کے ڈریسنگ روم کو مضبوط بنایا ہے۔
کوٹک نے کیرالہ کے شہر ترواننت پورم میں پہلے ایک روزہ میچ سے ایک روز قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میرا واقعی ماننا ہے کہ ٹیم کا ماحول شاندار ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ ورلڈ کپ میں اب صرف ایک سال باقی ہے۔‘
<p style="direction:rtl">کوہلی 14 جولائی، 2026 کو برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>
.png)
1 hour ago
4




English (US) ·